Adson

Tuesday, August 27, 2019

Surat No 5 : Ayat No 72


لَقَدۡ کَفَرَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ مَرۡیَمَ ؕ وَ قَالَ الۡمَسِیۡحُ یٰبَنِیۡۤ  اِسۡرَآءِیۡلَ اعۡبُدُوا اللّٰہَ رَبِّیۡ وَ رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَقَدۡ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِ الۡجَنَّۃَ وَ مَاۡوٰىہُ النَّارُ ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ ﴿۷۲﴾

 وہ لوگ یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ " اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے " حالانکہ مسیح نے تو یہ کہا تھا کہ  " اے بنی اسرائیل ! اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ۔  یقین جا نو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے ،  اللہ نے اس کے لیے جنت حرام کردی ہے ، اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ،  اور جو لوگ  ( یہ )  ظلم کرتے ہیں ، ان کو کسی قسم کے یارومددگار میسر نہیں آئیں گے ۔